بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آپے سے باہرہوگئے،شاہ رخ خان کو ملک دشمن قراردیدیا، شاہ رخ خان رہتے انڈیا میں ہیں مگرذہنی طورپروہ پاکستان میں ہیں ان کی فلمیں انڈیا سے کروڑوں روپے کماتی ہیں انہیں بھارتی قوم میں ہی برداشت کی کمی نظرآرہی ہے،بی جے پی رہنماء کا ٹوئٹ

بدھ 4 نومبر 2015 09:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)بھارتی انتہاپسند ہندووں کے خلاف آوازاٹھانے پرفلم سٹارشاہ رخ سخت مشکل میں آگئے ہیں،،بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سیکریٹری جنرل کیلاش وجے ورگیہ نے شاہ رخ خان کودیش دروہی یعنی ملک دشمن قراردے دیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان رہتے انڈیا میں ہیں مگرذہنی طورپروہ پاکستان میں ہیں،،ان کی فلمیں انڈیا سے کروڑوں روپے کماتی ہیں اورانہیں بھارتی قوم میں ہی برداشت کی کمی نظرآرہی ہے،،ٹوئیٹرپرجاری ہونے والے اپنے پیغام میں کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمنی نہیں تواورکیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کی کوشش کررہا ہے تو پاکستان سمیت ا س کے حامی بھارت کی ان کوششوں کوسبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں،ا ن کاکہنا تھا کہ بھارتی قوم کو عدم برداشت کا طعنہ دینے والے پاکستان اوردوسری بھارت مخالف قوتوں کا راگ الاپ رہے ہیں،،کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ جب 1993میں ممبئی میں دھماکے ہوئے اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے جب 26/11کوممبئی پرحملہ ہوا اس وقت شاہ رخ خان کہاں تھے؟شاہ رخ خان کے اس بیان کے بعد کہ بھارت میں انتہاپسندی اسی طرح جاری رہی تووہ اپنا پدماشری ایوارڈ واپس کردیں گے انہیں ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے مسلسل تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :