حکومت کاکسی کے خلاف غداری کامقدمہ بنانے کاارادہ ہے نہ بنائے گی ، پرویزرشید،ہم اس بات پرقائم ہیں کہ ایم کیوایم پرغداری کامقدمہ چلناچاہئے،ایم کیوایم کواسمبلی اورسینٹ لیکرآئے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 4 نومبر 2015 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ حکومت کاکسی کے خلاف غداری کامقدمہ بنانے کاارادہ ہے نہ بنائے گی ،ہم اس بات پرقائم ہیں کہ ایم کیوایم پرغداری کامقدمہ چلناچاہئے ۔ایم کیوایم کواسمبلی اورسینٹ لیکرآئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل نے بتایاکہ سپریم کورٹ میں قانون نکتہ بیان کیاہے ،حکومت جس طرح دوسری جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کے ساتھ چلناچاہتی ہے ایم کیوایم کے ساتھ بھی چلناچاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سینٹ مین ایم کیوایم کوخوش آمدیدکیاہے ،قومی اسمبلی میں بھی کہٰں گے ۔ایم کیوایم کوکراچی کے عوام نے منتخب کیا،عوام نے مینڈیٹ ایم کیوایم کودیاہے