نیب پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، قمر زمان چوہدری،اس ضمن میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رکھی ہے،چیئرمین نیب کی چینی انسداد بدعنوانی قومی بیورو کے وائس سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 4 نومبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،اس ضمن میں نیب نے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے چین کے انسداد بدعنوانی کے قومی بیورو کے وائس منسٹر لیو جیان چھو سے روس کے شہر سینٹ پیٹسبرگ میں منعقد ہونے والی سی او ایس پی سٹیٹ پارٹیز کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی، یہ ملاقات انتہائی خوشگواراور دوستانہماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :