مجھے شیر کے منہ میں دے دیا جاتا ہے حالانکہ میرا کوئی قصور نہیں،تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے چیئرمین کی غیر موجودگی میں کمیٹی رپورٹ میں مزید 30 دنوں کی توسیع سے متعلق تحریک پیش کرنے پراظہار خیال

بدھ 4 نومبر 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء) مجھے شیر کے منہ میں دے دیا جاتا ہے حالانکہ میرا کوئی قصور نہیں ہے ۔یہ الفاظ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے چیئرمین سینیٹر میر اسرار اللہ زہری کی غیر موجودگی میں کمیٹی کی رپورٹ میں مزید 30 دنوں کی توسیع سے متعلق تحریک پیش کرنے کے دوران کہے۔

(جاری ہے)

یہ تحریک انہوں نے سوموار کے روز اجلاس میں بھی پیش کی تھی تاہم چیئرمین سینٹ نے مزید توسیع دینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا کہ اگر کمیٹی مقررہ مدت میں اپنا کام نہیں کر سکتی ہے تو وہ بھی جواب دہ ہیں تاہم منگل کے روز تحریک دوبارہ پیش کرنے پر چیئرمینس ینٹ نے مزید 30 دن کی توسیع دیدی۔