وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،این ایچ اے چیئرمین کی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ،مغربی روٹ کی تکمیل پر قوم سے کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا کریں گے،نواز شریف ،این ایچ اے عوام کا پیسہ امانت سمجھ کر خرچ کرے ،شفافیت اور اعلیٰ معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے ، وزیر اعظم کی ہدایت

بدھ 4 نومبر 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2015ء)وزیر اعظم نوازشریف نے ملک بھر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے عوام کا پیسہ امانت سمجھ خرچ کرے اور منصوبوں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنائے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کی تکمیل کا قوم سے کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا کریں گے اورمنصوبوں کے اعلیٰ معیاراور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے،منگل کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت یہاں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی پیش بارے اجلاس ہوا جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین طاہر اشرف تارڑ نے ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں باالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مغربی روٹ کو گوادر سے منسلک کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی ،انہوں نے بتایا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جکہ خانیوال ملتان موٹروے سیکشن مکمل ہوگیا جس کا جلدافتتاح کیاجائیگا،جس پر وزیر اعظم جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مغربی روٹ کی تکمیل کیلئے قوم سے کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا کریں گے ،انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومتوں سے رابطہ کیا جائے اور زمین کا حصول جلد از جلد یقینی بنایا جائے اورصوبائی حکومتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے ،وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بارپی ایس ڈی پی بلوچستان کیلئے100فیصدترقیاتی فنڈزجاری کیے گئے،وزیراعظم نے کہا کہ منصوبوں کی جلدتعمیرمیں شفافیت اورمعیاراثراندازنہیں ہوناچاہیے،این ایچ اے عوام کا پیسہ امانت سمجھ کر خرچ کرے اور شفافیت اور اعلی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبوں بروقت تکمیل کو یقینی بنائے

متعلقہ عنوان :