بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی فتح کو تسلیم کرنا چاہیے،شیخ رشید ، قوم کے پاس عمران خان کے سوا کوئی چوائس نہیں،اکیلے کوئی پارٹی انقلاب نہیں لاسکتی، میں نے عمران خان کو سخت غمزدہ ‘ رنجیدہ اور دکھ دہ دیکھا ، عمران خان ا ور ریحام خان کے درمیان تناز عہ سیاست میں شامل ہونے کا تھا، نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو

منگل 3 نومبر 2015 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی فتح کو تسلیم کرنا چاہیے۔ قوم کے پاس عمران خان کے سوا کوئی چوائس نہیں ۔ اکیلے کوئی پارتی انقلاب نہیں لاسکتی میں نے عمران خان کو سخت غمزدہ ‘ رنجیدہ اور د کھ دہ دیکھا ۔ عمران خانا ور ریحام خان کے درمیان تنازعہ سیاست میں ملوث ہونے کا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کو لاہور میں واضح شکست پر غور کرنا چاہیے۔ ن لیگ لاہورمیں سیٹیں جیتی ہے ایک بندے کا استعفیٰ دینا کافی نہیں ہے۔ اس شکست کے بعد اسباب پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز عمران خان کو غمزدہ‘ رنجیدہ اور اداس دیکھا۔

(جاری ہے)

عمران خان اور ریحام کے درمیان تنازعہ کی وجہ ریحام خان کی سیاست میں فعال کردار اداکرنے کی تھی۔

ریحام خان سیاست میں فعال کردار کرنے کی حامی تھی جبکہ عمران خان قطعاً فیملی سیاست نہیں کرنا چاہتا تھا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ریحام خان کی اولاد عمران خان کے گھرمیں اداس تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ دونوں پارٹیاں ملک میں کوئی تبدیلی یا انقلاب نہیں لاسکتی ہیں۔ ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ان کے پاس ان مسائل کے حل کا کوئی راستہ نہیں اور نہ توجہ دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آخری سانس تک ان کرپٹ ‘ بدعنوان حکومت کے خلاف لڑتا رہوں گا۔