چیئرمین نیب کا ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب اور حکومت کے عزم کا اعادہ

منگل 3 نومبر 2015 09:46

سینٹ پیٹرز برگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے ملک سے ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب اور حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار سینٹ پیٹرز برگ میں انسداد بدعنوانی حکام کی بین الاقوامی تنظیم (آئی اے اے اے) کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔ اجلاس کے دوران قطر کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر علی بن فتیث المیری کو انسداد بدعنوانی حکام کی بین الاقوامی تنظیم (آئی اے اے اے) کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے تنظیم کے نو منتخب صدر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور انہیں نیب کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :