پا ک فوج و سویلین اداروں کے ساتھ مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرانے کیلئے تربیتی مقابلے کئے جانے چاہئیں،آرمی چیف ، ملک کے جوانوں کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر مقابلے کیلئے تیار کیاجائے، جہلم میں 36 ویں پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے اختتامی تقریب سے خطاب

منگل 3 نومبر 2015 09:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج و سویلین اداروں کے ساتھ مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرانے کیلئے تربیتی مقابلے کئے جانے چاہئیں۔ ملک کے جوانوں کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر مقابلے کیلئے تیار کیاجائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ان خیالات کا اظہار جہلم میں 36 ویں پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور شوٹنگ میں کامیاب جوانوں میں ٹرافی تقسیم کی گئیں۔ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی مشق کی تکمیل میں تربیت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوٹرز کا کردار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن ہے۔ شوٹر تربیتی مقابلوں میں ملک بھر سے 33 سویلین سمیت 800 افراد نے شرکت کی۔ مقابلوں میں کوسٹ گارڈ ‘ نیوی‘ بحریہ‘ فضائیہ اور ایف سی اداروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :