سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کو بے تاب ہے، سری لنکن ہائی کمشنر ، پاکستان کے بغیر افغان حکومت دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکتی ۔ انٹرویو

پیر 2 نومبر 2015 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) پاکستان میں تعینات سری لنکا کی ہائی کمشنر وجیانتھی ایدیر سنجھے نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کو بے تاب ہے پاکستان کے بغیر افغان حکومت دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکتی ۔ ایک انٹرویو میں سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلیم ، دفاع ، تجارت ، اقتصادی تعاون ، کھیل و ثقافت اور ہاؤسنگ سمیت دیگر شعبوں می باہمی تعاون جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان کئی مشترکہ معاہدے کئے گئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا مکمل سیاسی اور اقتصادی استحکام ہے ۔ پاکستان سارک خطے میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے امید ہے کہ پاکستان جلد دہشت گردی پر مکمل قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ سارک کی 30 سال میں جو کارروائی ہے وہ اطمینان بخش نہیں ہے جتنی ہونی چاہئے تھی ، سار کے لئے پاکستان کی خدمات قابل قدر ہیں ۔ 7 اپریل 2005 کو سری لنکا نے پاکستان کے ساتھ 6 معاہدوں پر دستخط کئے تھے ۔ 2014 میں 253.82 ملین ڈالرز کی تجارت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :