اقوام متحدہ مبصرین کا سیالکوٹ کا دورہ ،بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بھاری سے زخمی شہریوں کی عیادت ،مبصرین کو شہریو ں کی جانب سے بھارتی جارحیت کے حوالے سے بریفنگ

پیر 2 نومبر 2015 09:53

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)اقوام متحدہ کے مبصرین نے سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ کے مبصرین نے گذشتہ دنوں شکر گڑھ و دیگر سیکٹرز پر بی ایس ایف کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بھاری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مبصرین کو شہریوں نے بھارت کی جانب سے ہونے والی سرحدی جارحیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔