بلدیاتی انتخابات میں توقعات سے برعکس نتائج،عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے وضاحت طلب کرلی،چوہدری سرور سمیت پنجا ب کے تما م رہنما ریکا رڈ سمیت بنی گا لہ طلب

پیر 2 نومبر 2015 09:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے پہلے مرحلے کے میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں توقعات سے برعکس نتائج کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے لاہورسمیت تمام اضلاع کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور چوہدری سرور سمیت پنجا ب کے تما م رہنما و ں کو ریکا رڈ سمیت بنی گا لہ طلب کر لیا، رپورٹ کے بعد عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کے بعد پارٹی رہنماؤں سے رپورٹ طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور سمیت تمام اضلاع کے ذمہ داران اس بات کی وضاحت کریں کہ بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کس حد تک استعمال ہوئی ؟ٹکٹ کی تقسیم کس حد تک درست رہی ؟عمران خان پارٹی رہنماؤں کی طرف سے وضاحت اور رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔