ننکانہ صاحب میں PTIکے کامیاب امیدوار چیئرمین کے حامیوں اور ن لیگ کے ہارنے والے گروپ کے حامیوں کے درمیان زبردست فائرنگ،پی ٹی آئی کے دو کارکن ہلاک ،ن لیگ گروپ کا ایک کارکن شدید زخمی ،لاہور میوہسپتال میں نازک حالت

پیر 2 نومبر 2015 09:43

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) ننکانہ صاحب کی یونین کونسل ہفت مدر میں PTIکے امیدوار رانا افنان کامیاب ہو گئے جس پر ن لیگ کے مجیب گروپ اور PTIکے کارکنوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور دونوں اطراف سے دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دلاور ولد جمشید وغیرہ ن لیگ کے افراد کی فائرنگ سے PTIکے دو کارکن اقبال ولد رفیق اور ارسلان لیاقت ولد لیاقت علی ہلاک ہو گئے جبکہ ن لیگ مجیب گروپ کے بلال ولد سجاد PTIکے کارکنوں کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں لاہور میو ہسپتال جہاں اسکی حالت انتہائی مخدوش بیان کی جار ہی ہے۔