افغان طالبان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا

اتوار 1 نومبر 2015 10:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)افغان طالبان نے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔افغانستان میں حکومت کے خلاف سرگرم تنظیم تحریک طالبان نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ازخود سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق تنظیم کے جنگجو ان علاقوں میں کارروائی نہیں کریں گے جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں اور وہاں ریلیف کا کام جاری ہے۔حکومتی کارروائی کی صورت میں اپنا دفاع کیا جائے گا ، چند روز قبل افغانستان میں آنے والے زلزلے سے ایک سو پندرہ افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :