نوازشریف اور بلاول بھٹو کے ووٹ بابرکت نکلے،منصورہ میں جماعت اسلامی،فریال تالپور کے ہوم سٹیشن سے پیپلزپارٹی ہار گئی ،وزیراعظم کے حلقے سے کونسلر کی نشست پر تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوگیا

اتوار 1 نومبر 2015 10:27

لاہور،لاڑکانہ،خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو کے ووٹ بابرکت نکلے،منصورہ میں جماعت اسلامی،فریال تالپور کے ہوم سٹیشن سے پیپلزپارٹی ہار گئی،وزیراعظم کے حلقے سے کونسلر کی نشست پر تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پنجاب کے12اور سندھ کے8اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس حلقے سے(ن) لیگ کے امیدوار محمود اختر3490 ووٹ لے کر چےئرمین منتخب ہوئے جبکہ کونسلر کی نشست پر(ن) لیگ کے امیدوار شکست کھا گئے اور تحریک انصاف کے نصیر انصاری کامیاب ہوئے۔

سندھ میں بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا جو بابرکت ثابت ہوا اور اس حلقے سے پیپلزپارٹی نے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ فریال تالپور کے ہوم سٹیشن سے پیپلزپارٹی کو اپ سیٹ شکست ہوئی جہاں سے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدواروں نے میدان مارلیا،ادھر جماعت اسلامی اپنے گڑھ منصورہ میں کوئی بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی