فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندیوں کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لے ،قریبی رفقاء سے صلاح مشورے،عابد شیر علی اور انا ثناء اللہ کو وزارتوں سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 1 نومبر 2015 10:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندیوں کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا ہے، اپنے قریبی رفقاء سے صلاح مشورے ، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو وزارتوں سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بڑھتے ہوئے جھگڑے کی وجہ سے وزیراعظم نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو ذمہ داری سونپی تھی کہ ان دونوں کے درمیان معاملات کو حل کرانے کی کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کیپٹن صفدر کی ناکامی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور قومی اسمبلی کے رکن حمزہ شہباز شریف نے میئر گروپ کے قائد سابق ایم این اے چوہدری شیر علی اور وزیر مملکت عابد شیر علی سے گزشتہ روز دو گھنٹے تک طویل ملاقات کرکے پارٹی معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی اس کے باوجود دونوں دھڑے ضد میں رہے چنانچہ وزیراعظم نے اپنا اہم رفقاء سے مشورے کے بعدفیصلہ کیا ہے کہ فیصل آبادمیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیر مملکت پانی و بجلی اور ان کے والد کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ چکے ہیں ان دونوں کو بہت جلد وزارت سے علیحدہ کردیا جائے تاکہ فیصل آباد میں جو مسلم لیگ کا گڑھ ہے ٹھیک ہوسکیں