پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 2 روپے 50 پیسے اور 1 روپے 75 پیسے اضافہ کی منظوری ،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو ٹیکس محصولات میں40 ارب کی کمی کا سامنا

اتوار 1 نومبر 2015 10:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 2 روپے 50 پیسے اور 1 روپے 75 پیسے اضافہ کی منظوری دے دی ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 76 روپے 26 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 83 روپے 79 پیسے ہوگئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کی مد میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا ہے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو ٹیکس محصولات میں چالیس ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا زیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اوگرا کی طرف سے سفارش کی گئی قیمت کو کم کرکے دو روپے پچاس پیسے تک قیمت بڑھانے کی منظوری دی ہے اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ہائی اوکٹین ‘ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل نہیں کر سکا۔ ابھی بھی چالیس ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے البتہ اکتوبر کے مہینہ میں ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نواں ریویو آئندہ ہفتہ دبئی میں ہوگا جس کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :