پاکستان نے تمام عسکریت پسندگروپوں پرپابندی لگادی ہے ،عبدالباسط،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کریگا، بھارتی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 09:12

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2015ء)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ پاکستان نے تمام عسکریت پسندگروپوں پرپابندی لگادی ہے ،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں کریگا۔گزشتہ روزانہوں نے ان خیالات کااظہاربنگلورکے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ممبئی حملہ کیس چھ ملزمان گرفتارکرچکے ہیں ،کیس عدالت میں زیرسماعت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خطے میں جوہری پروگرام کی دوڑپاکستان نے نہیں بھارت نے شروع کی ۔پاکستان جوہری پروگرام کی دوڑمیں نہیں جاناچاہتا،تاہم پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اپنادفاع جانتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خوددہشتگردی کاشکارہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنی بقاء کیلئیے نہیں پوری دنیامیں امن قائم کرنے کیلئے کی ہے ۔اس قربانی پرپوری دنیانے اعتراف کیا

متعلقہ عنوان :