اصغر علی بھولا گجر قتل کیس میں ملوث نہیں ،مقدمے کی پیروی کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا ،رانا ثناء اللہ،چوہدری شیر علی کا دماغی توازن بڑھاپے کی وجہ سے ان کا ساتھ نہیں دے رہا اس لئے ان کے منہ میں جو بات آتی ہے وہ کہہ دیتے ہیں مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،مجرم نوید کمانڈو کے الزامات بے بنیاد ہیں اس نے اعترافی بیان رانا فرخ وحید ی ایما پر دیا ہے، رانا فرخ وحید سے میرے تعلق ضرور تھے مگر اس نے تعلقات کا ناجائز فائدہ اٹھایا،صوبائی وزیر قانون

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اصغر علی بھولا گجر قتل کیس میں وہ ملوث نہیں ہیں بلکہ انہوں نے قتل کے اس مقدمے کی پیروی کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا ۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ چوہدری شیر علی کا دماغی توازن بڑھاپے کی وجہ سے ان کا ساتھ نہیں دے رہا اس لئے ان کے منہ میں جو بات آتی ہے وہ کہہ دیتے ہیں مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سزائے موت پانے والے مجرم نوید کمانڈو کے الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ نوید کمانڈو نے جو اعترافی بیان دیا ہے وہ رانا فرخ وحید سابق ایچ او کی ایما پر دیا ہے رانا فرخ وحید سے میرے تعلق ضرور تھے مگر اس نے تعلقات کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس نے اپنے آپ کو ٹرنائل بنا کر پیشہ ور قاتلوں کے ذریعے شہر کی اہم شخصیات کو قتل کیا جبکہ میرے ذاتی دوست جنہیں میں اپنا بھائی سمجھتا تھا چوہدری اصغر عرف بھولا گجر سابق ایڈمنسٹریٹ کمیٹی فیصل آباد کے ساتھ کسی مسئلہ پر ناراضگی ہوگئی اور اس ناراضگی کی بنیاد پر اسے قتل کرایا گیا ملزم فرخ وحید ایس ایچ او بعد ازاں ملک سے فرار ہوکر لندن چلا گیا اس کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں اوربہت جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا کہ فرخ وحید پولیس انسپکٹر نے اس سلسلے میں انہیں مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی منت سماجت بھی کی جب میں نے انکار کردیا تو اس نے اپنے اثرورسوخ کے ذریعے نوید کمانڈو کو میرے خلاف بیان دینے کیلئے اکسایا اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ میں ان قتل کی وارداتوں میں ملوث ہوں یہ سب ایک پلان کا حصہ ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے مجھ سے چوہدری شیر علی کی طرف سے دیئے گئے بیان بارے کارروائی کیلئے پوچھا تھا مگر میں نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے کہا کہ چوہدری شیر علی عمر کے اس حصے میں اس لئے ان کی بات کا برا نہیں منایا جانا چاہیے اس لئے کوئی کارروائی نہ کی جائے اکتیس اکتوبر کے بلدیاتی انتخابات میں فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز شیر کے نشان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور چوہدری شیر علی کا میئر گروپ بری طرح شکست کھائے گا