سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، تعلیم ، توانائی ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ریلوے کے 512 ارب کے 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری،تین منصوبوں کو منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کو بھیج دیا گیا

جمعہ 30 اکتوبر 2015 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2015ء) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے تعلیم ، توانائی ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ریلوے کے 512 ارب روپے کے چھبیس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

جبکہ تین منصوبوں کو منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کو بھیج دیا گیا ہے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں تعلیم ، توانائی ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ، ریلوے انڈسٹری اینڈ کامرس ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ اور پانی کے بیس منصوبوں کی منظوری دی گئی منصوبوں میں 18546 ملین روپے کے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر پروجیکٹ پر 30597 ملین روپے اور 444034 ملین روپے کے نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کو ایکنک کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں منظور کئے گئے منصوبوں میں بلوچستان میں 146.37 ملین روپے کے اساتذہ کی ٹریننگ انسٹی ٹیوشن پاکستان اٹلی کے مابین 108.4 ملین روپے کے ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ کا منصوبہ شامل ہیں اس کے علاوہ پی ایچ ڈی مکمل کرکے واپس آنے والے طالبعلموں کے لئے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ کا منصوبہ جس پر 3792.532 ملین روپے کی لاگت آئے گی اس کے علاوہ بلوچستان میں سبی بلوچستان کے پہلے حصہ کی تعمیر پر 584.363 ملین روپے میں سے 190.617 ملین روپے کی منظوری بھی دے دی ہے یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر مظفر آباد کے کیمپس کنگ عبداللہ کے لئے سہولیات کے لئے 574.139 ملین روپے منظور کرلئے گئے ہیں اس کے علاوہ کلچرل ، ایکسچینج پروگرام اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس گیارہ کی تعمیر پر بالترتیب 709.218 ملین روپے اور 953.445 ملین روپے کی منظوری دی گئی بلوچستان اور فاٹا کے لئے اعلیٰ تعلیم پر 2994.272 ملین روپے خرچ ہونگے تعمیری منصوبوں میں متکنڈ یس کلکفانی روڈ ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی روڈ کی تعمیر پر 144.490 ملین روپے ڈیرہ بگٹی میں رکہنی بیکر روڈ کی تعمیر پر 28.653 ملین روپے اور 260 پسنجر کوچز کو 110 اے سی ٹو فور ڈی سی وولٹ سے 220 وولٹ میں تبدیل کرنیپر چار سو ملین روپے خرچ ہوں گے جس میں 113.090 روپے ایف ای سی کے شامل ہیں مزید منظوری کئے گئے منصوبوں میں ایری گیشن سسٹم کو بچانے کے لیے انڈس دریا پر 532.46 ملین اور قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ کی سو ملین سمیت تین مزید منصوبوں کی منظوری بھی دے دی

متعلقہ عنوان :