کرا چی ،ایدھی نے بھا رتی وز یر اعظم نر یندر مو دی کے 1کروڑ رو پیہ لینے سے انکار کر دیا،بھارت عطیہ اپنے ملک میں گو نگے اور بہرے افراد پر خر چ کر ے تو خو شی ہو گی، فیصل ایدھی

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:44

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) اید ھی فا ؤ نڈ یشن کے منیجنگ ٹر سٹی فیصل ایدھی نے بھا رتی وز یر اعظم نر یندر مو دی کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے اعلان کردہ 1کروڑ بھارتی رو پیہ بطور عطیہ لینے سے انکار کر تے ہو ئے اس خو اہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت1کروڑ روپے کا عطیہ اپنے ملک میں گو نگے اور بہرے افراد کی کمیو نٹی پر خر چ کر ے تو ہمیں خو شی ہو گی، بھا ر تی لڑکی گیتا 13سا ل سے اپنے و طن جا نے کی خو اہش مند تھی اسکا یہ خواب پورا ہو گیا ۔

15سا لہ ر مضان جوغلطی سے سر حد عبو ر کر کے بھا رت چلا گیا تھا امید ہے کہ بھا رت جلد اسے بھی پا کستان کے حوالے کر دے گا ۔وہ بھارت سے وطن وا پسی کے بعد منگل کے روز کرا چی پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس کر ر ہے تھے ۔فیصل اید ھی نے کہا کہ عبد الستار اید ھی سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ گیتا کو بھارت پہنچا نے کے موقع پر بھا رتی وز یر اعظم نر یندر مو دی نے اید ھی فا ؤ نڈ یشن کے لئے جس 1کروڑرو پے عطیہ کا اعلا ن کیا تھا وہ نہ لیا جائے کیو نکہ اید ھی فا ؤ نڈ یشن کسی بھی حکومت سے عطیہ نہیں لیتی چاہے وہ پاکستان کی ھکومت ہو یا انڈیا کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گیتا کو ہندوستان پہنچا نے میں دو نوں مما لک کے الیکٹرک اور پر نٹ میڈ یا نے اہم کر دار ادا کیا ہے ۔ گیتا کے ساتھ بھارت پہنچنے والے اید ھی و فد کا بھا ر تی وز یر اعظم نر یندر مو دی اور ان کے کا بینہ کے لو گو ں نے شا ندار استقبال کیا جس پر ہم ا ن کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ اید ھی فا ؤ نڈ یشن کے سر برا ہ عبد الستا ر اید ھی کی جائے پیدائش انڈیا کے علا قے با نٹوا کی ہے ہما رے ہند وستانی حکومت سے در خواست ہے کہ وہ با نٹوا میں مو جو د تا ر یخی ر یکا رڈ سے عبد الستا ر اید ھی کی درست تا ر یخ پیدا ئش بتا دیں تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسا نیت کی پامالی پا کستان اور بھارت دو نوں مما لک میں ہو تی ر ہتی ہے ہندو ستان کی انتہا پسند تنظیم جو ایکشن کر رہی ہے اسکی و جہ سے نفر تیں جنم لیتی ہیں۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیتا اپنے و طن پہنچ چکی ہے اب بھا ر تی حکومت کی ذ مہ داری ہے کہ وہ حقیقی وا لدین کو فو ری تلا ش کر ے اگر گیتا پا کستان میں آکر ہم سے ملنا چا ہے تو سفار تی طریقہ اختیا ر کر تے ہو ئے و یزہ لیکر کرا چی آسکتی ہے لیکن اس کا اپنا وطن بھارت ہی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ بلقیس اید ھی اس و قت انڈیا میں ہی ہیں اور وہ رواں ہفتے وطن وا پس پہنچ جا ئیں گی

متعلقہ عنوان :