اپنے وسائل میں رہتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی مددکریں گے ،نوازشریف ،پاکستان پہنچ کرکاموں کی نگرانی خودکروں گا، عوام زلزلہ متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کرامدادکریں،لندن سے وطن روانگی سے قبل میڈیاسے بات چیت

منگل 27 اکتوبر 2015 09:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی مددکریں گے ،مرکزکی جانب سے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے،پاکستان پہنچ کرکاموں کی نگرانی خودکروں گا،لندن سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کہاکہ این ڈی ایم اے بھرپورطریقے سے کام کررہاہے ،آج منگل کوتمام اداروں سے ہونے والے نقصان پربریفنگ لوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زلزلے پرافسوس ہے ،زیادہ نقصان کے پی کے میں ہواہے ،اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے فون پربات ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ذاتی طورپرکاموں کی نگرانی کروں ،گاوزیراعظم نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کافون آیاہے اورانہوں نے زلزلے پرعوام کی مددکی آفرکی اورہمدردی کااظہارکیااس پران کاشکریہ اداکرتاہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام زلزلہ متاثرین کے لئے بڑھ چڑھ کرامدادکریں۔