پی ایس او نے ایل این جی کی مقرر کردہ عبوری قیمت پر نظرثانی کیلئے اوگرا کو درخواست بھیج دی،اوگرا نے پی ایس او کا مارجن 4فیصد کے مطالبے کے برعکس1.82فیصد مقرر کیا جس میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے؛ ترجمان پی ایس او

پیر 26 اکتوبر 2015 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء)پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اوگرا کی طرف سے ایل این جی کی مقرر کردہ عبوری قیمت پر نظرثانی کیلئے اوگرا کو درخواست بھیج دی۔ پی ایس او نے ایل این جی کی عبوری قیمت میں مارجن بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔اوگرا نے سات اکتوبر کو جاری کئے گئے اپنے فیصلے میں پی ایس او کی درخواست پر درآمدی ایل این جی کی عبوری قیمت 8.64ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی تھی، جس میں پی ایس او کا مارجن 4فیصد کے مطالبے پر 1.82فیصد مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایس او کی طرف سے نظرثانی کی درخواست میں پی ایس او کے مارجن میں اضافے کے ساتھ سوئی ناردرن اور سدرن کے ایڈمنسٹریٹو مارجن مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ اس سے قبل درخواست میں اوگرا نے عبوری قیمت میں یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی کی درخواست میں پی ایس او نے ایل این جی کی عبوری قیمت میں بندگاہ چارجز اور دیگر ٹیکسز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس او کی درخواست مل گئی ہے، اس کا جائزہ لیں گے

متعلقہ عنوان :