تحریک انصاف نے نواز شریف کے دورہ امریکہ پر اخراجات اور کامیابیوں بارے اعداد و شمار اکٹھے کرنے شروع کر دیئے

پیر 26 اکتوبر 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف سمیت حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے نواز شریف کے دورہ امریکہ پر اخراجات اور کامیابیوں بارے اعداد و شمار اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کرے گی تاکہ عوام الناس کو معلوم ہو سکے کہ حکومت جس دورے کو اتنا کامیاب قرار دے رہی ہے اس میں کتنی صداقت ہے ۔