بھارت کی بڑھتی مداخلت،حکومت معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر لائحہ عمل مرتب کرے،خورشیدشاہ،بھارت ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور نہ کرے :،اپوزیشن لیڈر

پیر 26 اکتوبر 2015 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2015ء )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ بھارت کی پاکستان مداخلت بڑھتی جارہی ہے ،حکومت کو اس مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے،بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور نہ ہی ہمارے صبر کو آزمائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کاکہناتھاکہ حکومت کو اس مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے کیونکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی نہتے شہریوں پر فائرنگ روز کا معمول بن چکاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو مجبوری نہ سمجھے اور نہ ہی ہمارے صبر کو آزمائے۔ان کاکہناتھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کوئی راز کی بات نہیں ہے اس لیے بھارت ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبو ر نہ کرے۔