تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن سے اُن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری کی بنی گالہ میں ملاقات

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن سے اْن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے اْن کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبا دلہ خیا ل کیا۔ اعجاز احمد چوہدری نے ضمنی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال، آئندہ کی حکمت عملی، بلدیاتی انتخابات اور پنجاب کے تنظیمی امور کے حوالے سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف اقلیت، مزدور اور چھو ٹے تاجر کیلئے اپنی پالیسی تیار کر رہی ہے جس کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حا صل کرے گی، کارکن بلدیاتی انتخابی مہم کو تیز کر دیں اور الیکشن والے دن دھاندلی کو روکنے کیلئے پوری طرح تیار رہیں اور پولنگ ڈے پر عوام اپنے گھروں سے نکل کر تبدیلی کے نشان بلے پر مہر لگائیں۔ صباح نیوز کے مطابق تحریک انصاف چکوال کے وفد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تحریک انصاف چکوال میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تنہا حصہ لے گی اور کسی سیاسی جماعت یا آزاد گروپ سے تعاون یا اتحاد نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :