شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، مارٹر گولے برسائے ، ایک پاکستانی شدید زخمی ،چناب رینجرز کی جوابی کاروائی دشمن کو منہ توڑ جواب، عوام کا بھارت کے خلاف احتجاج، اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 09:50

نورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2015ء )شکرگڑھ سیکٹر کے سرحدی علاقہ بھوپال پور میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ مارٹر گولے برسائے گئے ایک پاکستانی شدید زخمی، چناب رینجرز کی جوابی کاروائی دشمن کو منہ توڑ جواب،دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا، دیہاتی عوام کا بھارت کے خلاف احتجاج ،زرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے شکرگڑھ سیکٹر کے سرحدی علاقہ کو نشانہ بنایا گیا ہے بھارتی فائرنگ سے ایک پاکستانی زخمی ہو نے کی اطلاعات ملی ہیں بھارت کی اس جارحیت پر پاکستانی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے سرحدی عوام کا کہنا ہے کہ بھارت درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اس کو روکا جائے ہم امن پسند قوم ہیں بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے فائرنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے