واشنگٹن‘ وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی عمارتوں کی فروخت کی منظوری کا امکان

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے واشنگٹن میں پاکستان کی زیر ملکیت 2 عمارتوں کی فروخت کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف جہاں دورہ امریکہ کے دوران پاک امریکہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے وہیں ان کی جانب سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 2 پاکستانی عمارتوں کی فروخت کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ 3 رکنی کمیتی پہلے ہی اس جائیداد کو فروخت کرنے کی حمایت میں ہے۔ چیئرمین نجکاری کمیسن محمد زبیر جو کہ اس کمیٹی کے رکن ہیں ان کا کہنا ہے کہ چونکہ دونوں عمارتیں فالتو ہیں ان کا سب سے بہترین آپشن فروخت کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ارکان میں جمیل عباسی جیلاجی جو کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر ہیں اور ناصر محمود کھوسہ جو کہ آج کل عالمی بنک واشنگٹن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ہیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

2003ء میں ڈپلومیٹک انکلیو میں بننے والی عمارت میں منتقلی کے بعد پرانی عمارت ناقابل استعمال ہے دونوں عمارتوں کو کرایہ پر دینے کا بھی آپشن ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ آفر ملنے پر ان کو فروخت کر دیا جائے۔ کمیٹی کے رکن زبیر محمود نے یہ بھی سفارش کی یہ پیپلزپارٹی کے دور 2010ء میں 7 ملین ڈالر نیشنل بنک سے قرضہ لے کر بننے والی ان عمارتوں پر خرچ ہونے والی رقم کا احتساب بھی ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :