جاوید ہاشمی کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات، جنوبی پنجاب کی صورتحال سمیت بلدیا تی انتخابات پر تبادلہ خیال، وزیراعظم نے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرکے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا۔ گورنر پنجاب

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے جاوید ہاشمی نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی‘ ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں جنوبی پنجاب کی صورتحال سمیت بلدیا تی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گورنر پنجاب سے جاوید ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جنوبی پنجاب کی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

گورنر رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرکے قوم سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک پورا کر دکھایا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے آگے اور دیہی علاقوں تک پہنچا کر عوام کا دل جیت رہی ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اقتدار نچلی سطح پر پہنچانا ہی جمہوری روایات کا حسن ہے۔ اقتدار میں آنے کے لئے چور دروازہ اختیار کرنے والوں کو عوام رد کر دے گی۔ چور دروازے کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کے لئے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہونے چاہئیں۔