راولپنڈی،پاکستان کے ڈرون طیارے براق کے جنوبی وزیرستان میں حملے ، متعدد دہشتگرد ہلاک،خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کیفضائی کارروائی 23 شدت پسند ہلاک متعدد زخمی ، 4 ٹھکانے تباہ

جمعہ 23 اکتوبر 2015 10:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2015ء)پاکستان کے ڈرون طیارے براق نے جنوبی وزیرستان میں حملے کئے جس میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے کئی ٹھکانے تباہ اور متعدد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ادھرخیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے 23 شدت پسندوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

کارروائی میں دہشتگردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے شدت پسندوں کے مختلف کمینگاہوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 شدت پسندوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کارروائی کے دوران کچھ شدت پسند اپنے ساتھیوں کی نعشوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے جن کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ کارروائی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے جہاں شدت پسندوں نے اسلحہ کا ذخیرہ رکھا ہوا تھا۔