گوجرانوالہ: کیبل آپریٹر کے دفتر پر حملہ،2 افراد ہلاک،گکھڑ منڈی میں بھتہ نہ دینے پر 6مسلح افراد نے کیبل آپریٹر کے دفتر پرحملہ کیا ۔ پو لیس

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:44

گوجرانوالہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء )گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں بھتہ نہ دینے پر 6مسلح افراد نے کیبل آپریٹر کے دفتر پرحملہ کردیا۔ فائرنگ سے2افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوعامرشاہین کے مطابق گکھڑ منڈی کے علاقے نورا کوٹ میں6 مسلح افرادرات گئے کیبل آپریٹر کے دفتر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران فائرنگ بھی کی گئی،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ بھتا نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا،مرنیوالے ایک شخص کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے،جو قتل،ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس نے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :