وفاقی حکومت چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی بھارت کی سولوفلائٹ پرناراض،وزارت خارجہ کا بھی دورہ بھارت پر ناپسندیدگی کااظہار

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء)وفاقی حکومت چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی بھارت کی سولوفلائٹ پرناراض ،وزارت خارجہ نے بھی دورہ بھارت پراپنی ناپسندیدگی کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے دورہ بھارت پروزیراعظم نے امریکہ کے دورے سے واپسی پروضاحت طلب کرلی ہے ،وفاقی حکومت نے کہاہے کہ پی سی بی کے حکام آئندہ بھارت کے دورے کیلئے حکومت سے اجازت لیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے چیئرمین پی سی بی کوبھارت سے پیغام دیکرواپس بلایاہے جبکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ مزیدوہاں قیام کریں ،حکومت کوبائی پاس کرنے پرشہریارخان سے بازپرس کرنے کافیصلہ کیاگیاہے