ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اسکے خطرناک نتائج نکلیں گے،آصف زرداری ،نیب اپنے دفاتر بند کرکے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ منتقل ہو جائے تو بہتر ہے ملک میں پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی سب ٹھیک ہے، بیان

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اسکے خطرناک نتائج نکلیں گے،نیب اپنے دفاتر بند کرکے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ منتقل ہو جائے تو بہتر ہے ملک میں پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی سب ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں پیپلزپارٹی کے سوا سب اچھا ہورہا ہے اور سارے لوگ صرف پیپلزپارٹی کا احتساب کرنے پر تلے ہوئے ہیں،نیب نے بھی اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے تاریخ اسے یاد رکھے گی اور اس کے خطرناک اور دورس نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے صرف ایک پارٹی کے لئے احتساب کا دروازہ کھول رکھا ہے،نیب پیپلزپارٹی کے سیکرٹریٹ کو اپنا دفتر بنا لے تو زیادہ بہتر ہے،نیب پی پی رہنماؤں کے خلاف فیصلے کرکے مہر لگانا بند کرے۔انہوں نے کہا کہ ارباب عالمگیر،عاصمہ عالمگیر اور پیرمظہر الحق کے خلاف فیصلہ دیا گیا،ظاہر ہوتا ہے جو کچھ ہورہا ہے وہ نیب کے اختیار سے باہر ہے