پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان،یکم نومبر سے قیمتو ں میں اضافہ جی ایس ٹی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، اوگرا 27 اکتوبر کو حتمی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی

منگل 20 اکتوبر 2015 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ جی ایس ٹی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ۔ اوگرا 27 اکتوبر کو حتمی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

اوگرا نے ابتدائی سمری تیار کر لی جبکہ حتمی سمری تیار کر کے 27 اکتوبر کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا ۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے اضافی جی ایس ٹی وصول کرنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر حکومت 50 فیصد جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے ۔ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 2.60 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جائے گا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2.55 فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 1.90 پیسے فی لیٹر اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے فی لیٹر تک مہنگا کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اوگرا حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے اضافی جی ایس ٹی وصول کرنے کے باعث کیا گیا ۔ اگر حکومت اضافی جی ایس ٹی واپس لے تو پھر عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :