کوئٹہ، سریاب روڈپرکھڑی بس میں دھماکے سے 2بچوں سمیت12افرادجاں بحق،18زخمی ،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم محمدنوازشریف،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک ودیگروزرائے اعلیٰ اورگورنرز،وفاقی اورصوبائی وزراء اورسیاسی رہنماوٴں نے دھماکے کی شدیدمذمت اورجاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا

منگل 20 اکتوبر 2015 09:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء)کوئٹہ میں سریاب روڈپرکھڑی بس میں دھماکے سے 2بچوں سمیت12افرادجاں بحق،18زخمی ہوگئے ،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم محمدنوازشریف،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک ودیگروزرائے اعلیٰ اورگورنرز،وفاقی اورصوبائی وزراء اورسیاسی رہنماوٴں نے دھماکے کی شدیدمذمت اورجاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے رات کوئٹہ شہر سے سریاب روڈ جانیوالی لوکل بس میں زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کرکے اضافے ڈاکٹروں کو بھی طلب کر لیا گیا بس میں ہونے والے بم دھماکہ کی آواز شہر کے مختلف علاقوں میں سنی گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقوں کو گھیرے میں لیکر تمام زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کئی لاشیں ناقابل شناخت تھیں دھماکہ کے بعد سریاب روڈ پر ٹریفک معطل کر دی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 5 سے 6 کلودھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا سیکرٹری داخلہ اکبرحسین درانی نے کہا کہ سریاب روڈ پر بس میں ہونیوالے بم دھماکہ میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ بس کی چھت پر مواد پھٹنے سے ہوا اور دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا بم دھماکہ کے بعد کوئٹہ شہر کی سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی اور شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا اور تمام گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی چیکنگ شروع کردی گئی جبکہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صدرمملکت ممنون حسین نے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے ۔وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے صوبائی حکومت کوزخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ دھماکہ اس قدرزوروارتھاکہ اس کی آوازمیں نے خودسنی ہے ،مانیٹرکررہاہوں ،دھماکے کے بعدہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ،دھماکہ خیزموادبس کی چھت پررکھاگیاتھا۔انہوں نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اوردھماکے کی تحقیقات کاحکم دیدیا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وفاقی وزراء ،چاروں گورنرزاوروزرائے اعلیٰ ،صوبائی وزراء ،سابق صدرآصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،مولانافضل الرحمن ،الطاف حسین ،چوہدری شجاعت،چوہدری پرویزالٰہی ،اسفندیارولی ودیگرسیاسی ومذہبی رہنماوٴں نے دھماکے کی شدیدمذمت اورجاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے