اداکارہ میرا زمینی مخلوق سے عاجز آ گئی، بقیہ زندگی چاند یا کسی دیگر سیارے پر گزارنے کی خواہش

پیر 19 اکتوبر 2015 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) اداکارہ میرا زمینی مخلوق سے عاجز آ گئی ہیں اور انہوں نے بقیہ زندگی چاند یا کسی دیگر سیارے پر گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ موجودہ زندگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔ لوگوں کے طرز عمل میں منافقت ہے اور وہ اس دنیا سے عاجز آ چکی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ اسے کسی اور سیارے میں بھجوا دیا جائے تاکہ باقی زندگی وہاں گزار سکے

متعلقہ عنوان :