خیبرپختونخوا حکومت ہمارے مرہون منت ہے،پرویز رشید، ہمت ہے توگرا کر دکھائیں،اسد عمر،ایل این جی، اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر منصوبوں سے متعلق معاملات پرپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کئی باربحث ہو،وزیراطلاعات،حکومت نے توانائی کے جتنے بھی منصوبے لگائے گئے سارے ناکام اورخسارے میں چلے گئے،اسد عمر ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

پیر 19 اکتوبر 2015 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہمارے مرہون منت ہے ،اگرہم کندھانہ دیتے توٹھہرنہیں سکتی ،پی ٹی آئی کے رہنمااسدعمرنے کہاکہ چیلنج کرتاہوں اگرہمت ہے توگرا کر دکھادیں ،وزیراعظم نوازشریف دورہ امریکہ پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے توان کے بیان میں طاقت ہوتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدکاکہناہے کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عددی طورپرختم ہوسکتی ہے ،لیکن یہ وفاق کی مرہون منت پرقائم ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی شیرپاوٴ کو بدنام کرکے واپس حکومت میں شامل کرلیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سپیکرایازصادق کوالیکشن جیتنے کی مبارکبادپیش کریں اوریہ بیان جاری کردیں کہ اگلاجنرل الیکشن 2018ء میں ہوگا،توہم ان کے اس بیان کاخیرمقدم کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایل این جی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگربڑے بڑے منصوبوں سے متعلق معاملات کوپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کئی باربحث ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کنٹینرسیاست پرتوجہ کم کرکے قومی معاملات پرایوان میں بحث کراناچاہتی ہے تواس پربحث کیلئے ریکوزیشن جمع کرے ہم بحث کرنے کے اقدام کوخوش آمدیدکہیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سیاست میں اختلاف رائے کااحترام ہوناچاہئے ۔عابدشیرعلی اورراناثناء اللہ کے درمیان اختلافات شخصی ہیں ،پارٹی میں اختلافات اس کوکہتے ہیں کہ وہ پارٹی سے اختلاف ہو،جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر کا کہناتھاکہ میں وفاقی حکومت کوچیلنج کرتاہوں کہ اگرہمت ہے توکے پی کے کی حکومت گراکردکھادیں ،حکومت قومی ایشوز کوپارلیمنٹ میں بحث کیلئے نہیں لاتی ۔

نندی پور،ایل این جی ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے جیسے بڑے ایشوپرایوان کواعتمادمیں لیناچاہئے ،توانائی کے جتنے بھی منصوبے لگائے گئے سارے کے سارے ناکام اورخسارے میں چلے گئے ،اگرتحریک انصاف ان اقدام پرحکومت کوتنقیدکانشانہ نہ بنائے توکیااس اقدام سے جمہوریت کونقصان ہوگا،ہم حکومت کے ان ناکام اقدامات پرمنہ بندنہیں کرسکتے