رجسٹریشن کے بغیر افغان باشندوں کی آمد کے لئے راہداری پاس‘ پاکستانی سپانسر کی ضمانت اور بائیو میٹرک تصدیق سے مشروط کر دیا گیا

پیر 19 اکتوبر 2015 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) رجسٹریشن کے بغیر افغان باشندوں کی آمد کے لئے راہداری پاس‘ پاکستانی سپانسر کی ضمانت اور بائیو میٹرک تصدیق سے مشروط کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بارڈر مینجمنٹ اینڈ کنٹرول معاہدے پر معافی میں من و عن عمل نہیں کیا گیا اگر ایسا کیا جاتا تو پاکستان میں بڑے بڑے سانحات رونما نہ ہوتے اب سرحدی آمد و رفت اور تجارت کے حوالے سے راہداری پاسز جاری‘ پاس کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے والوں کو پاکستانی قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق افغانیوں کے زیر استعمال سموں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور افغان پناہ گزینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے اپنی سموں کی تصدیق کرائیں اس کے بعد ہی وہ سم استعمال کر سکیں گے۔