صدراوروزیراعظم نے 97 لاکھ ملازمین میں بانٹ دیئے‘ آڈیٹر جنرل نے اعتراض لگا دیا

پیر 19 اکتوبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم نواز شریف نے قومی خزانہ سے 37 لاکھ روپے ملازمین میں عیدی تقسیم کردی جبکہ صدر ممنون حسین نے ساٹھ لاکھ روپے غیر ملکی دوروں کے دوران ملازمین میں تقسیم کئے ہیں اس کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل نے وزیراعظم اور صدر کی طرف سے اخراجات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے قومی خزانہ کو اس طرح اڑانا مجرمانہ فعل ہے چین کے دورہ کے دوران صدر ممنون نے سول ملازمین کو ٹپ کے طور پر 36 لاکھ پچاس ہزار روپے دیئے۔

صدر کے ترکی ‘ نائیجیریا یا سعودی عرب کے دوروں کے دوران ٹپ کے طور پر سول ملازمین میں 19 لاکھ روپے تقسیم کردیئے سعودی عرب کے دوسرے دورے کے دوران 5 لاکھ ٹپ کے طور پر دے دیئے۔ وزیراعظم نے عیدی کے طور پر وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کو چار ہزارفی کس دیئے۔