پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیر ین کے ناراض لوگوں کو اپنا ہمنوا بنانے اور سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاسی حکمت عملی وضع کر لی،پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حقیقی وارثان فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو عملی سیاست مین اتارنے کا فیصلہ

پیر 19 اکتوبر 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیر ین کے ناراض لوگوں کو اپنا ہمنوا بنانے اور سیاسی میدان میں کامیابی ہاصل کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ نے سیاسی حکمت عملی وضع کر دی۔ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حقیقی وارثان فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو عملی سیاست مین اتارنے کا فیصلہ کیا ہے مذکورہ پارٹی رہنماؤں کو 2016ء میں میدان سیاست میں اتارے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2016ء میں پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ اپنے لیڈرز فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو حقیقی سیاست میں لانے کا پروگرام بنایا ہے اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کا چیئرمین بنایا جائے گا اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ناراض جیالے جو حقیقی پیپلزپارٹیکو دیکھنا چاہتے ہیں وہ بہت خوش ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح کسی وقت میں بے نظیر بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو بہن بھائی تھے اس طرح آج فاطمہ اور جونیئر ذوالفقار ہیں جب یہ دونوں عملی سیاست میں آئیں گے تو عوام میں ان کو بہت پذیرائی ملے گی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ناراض اور ستائے ہوئے جیالے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حقیقی وارثان کو بہت اچھے طریقے سے ویلکم نہیں کہیں گے۔

متعلقہ عنوان :