الیکشن کمیشن آف پاکستان کا انوکھا قانون،رکنیت معطل ہونے کے باوجود بھی وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں،اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے بعد انکی معطل کی گئی نام نہاد رکنیت بحال کر دی جائے گی،الیکشن کمیشن

پیر 19 اکتوبر 2015 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا انوکھا قانون ، ایوان بالا اور زیریں کی رکنیت معطل ہونے کے باوجود بھی وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے و فاقی وزراء سمیت 350سے زائد ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی جن میں سینٹ ، قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق وفاقی وزراء سمیت تما ارکان معطل ہونے کے باوجود اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتے اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے بعد انکی معطل کی گئی نام نہاد رکنیت بحال کر دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات،وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف وزیر تجارت خرم دستگیر ،اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین مولاناطاہر شیرانی اور دیگر ارکین پارلیمنٹ شامل ہیں جبکہ وفاقی وزراء تاحال اپنی وزراتوں پر براجمان ہیں ۔