الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ا این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے ا لزمات مسترد کر دیئے،کوئی بھی ووٹ ووٹر کی مر ضی کے بغیر منتقل نہیں کیا گیا ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو مطمئن کرنے کے لئے ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروادی،ترجمان الیکشن کمیشن

پیر 19 اکتوبر 2015 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء )الیکشن کمیشن کے ترجمان نے قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے بارے میں تحریک انصاف کے الزمات مسترد کر دےئے ہیں اور کہاہے کہ کوئی بھی ووٹ ووٹر کی مر ضی کے بغیر منتقل نہیں کیا گیا ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو مطمئن کرنے کے لئے ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن خورشید عالم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور میں ووٹوں کی منتقلی کے تحریک انصاف کے الزمات مسترد کر دےئے ہیں اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مطمئن کرنے کے لئے ان کو تما م ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ،ترجمان کے مطابق مئی 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ کے اند ررجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 326028 تھی جبکہ ضمنی انتخاب 2015 کے وقت یہ تعداد 21734 ووٹوں کے اضافے کے ساتھ347762 ہوگئی ہے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الزمات بے بنیاد ہیں عوامی نمائندہ ایکٹ 1974 کی شق 18 کے مطابق ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں ووٹ کو منتقل کرنا ووٹر کی مر ضی کے مطابق ہوتا ہے اور یہ ووٹر کا قانونی حق بھی ہے ،تحریک انصاف کو مطمئن کرنے کے لئے ان کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں