آ پریشن ضرب عضب سے واضع کا میابیاں حاصل ہوئیں ،پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف،تنازع کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے عالمی برادری نے وعدے پورے نہیں کئے،چین کے شہر بیجنگ میں ژیانگ شن فورم سے خطاب

پیر 19 اکتوبر 2015 09:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2015ء)وزیر دفاع خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ آ پریشن ضرب عضب سے واضع کا میابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔تنازع کشمر اور فلسطین کے حل کے لیے عالمی برادری نے وعدے پورے نہیں کئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز چین کے شہر بیجنگ میں ژیانگ شن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام میں چین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امن و استحکام سے ہی اقتصادی راہداری کے ثمرات حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر اور فلسطین میں انسانی خقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔کشمیر اور فلسطین کا تنازع حل کرنے کے لیے عالمی برادری اپنے وعدے پورے کرے۔آ پریشن ضرب عضب میں پاکستان نے حاطر خواہ کامیابیا ں حاصل کیں ہیں۔عالمی برادری متاثرہ علاقوں میں ہونے والی دہشت گردی کی وجوہات تسلیم کرے،پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اوراس کی شدید مزمت کرتا ہے۔