پنجاب ٹرین پراجیکٹ کے قرض پرعدم اتفاق کے باعث منصوبہ پر منسوخی کے بادل منڈلانے لگے،بیجنگ ایکزم بنک نے منصوبے کیلئے 147ملین ڈالر قرضہ دینے کی حامی بھری تھی ،پنجاب حکومت کی منصوبہ پر لاگت بڑھانے کے باعث چینی ایکزم بنک نے مزید رقم دینے سے معذرت کر لی

اتوار 18 اکتوبر 2015 10:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) پنجاب ٹرین پراجیکٹ کے لون پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث منصوبہ پر منسوخی کے بادل منڈلانے لگے ۔ بیجنگ ایکزم بنک نے اس سے قبل منصوبے کے لئے 147ملین ڈالر کا قرضہ دینے کی حامی بھری تھی مگر پنجاب حکومت کی جانب سے منصوبہ پر لاگت بڑھنے کے باعث چینی ایکزم بنک نے مزید رقم دینے سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایکزم بنک کا ایک اعلی وفد قرضہ معاہدے پر تبادلہ خیال کے لئے پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے ۔ اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 1.479 بلین ہے، اب ایکنک نے منصوبے کو 1.626 ملین ارب ڈالر میں منظور کیا ۔ جس میں 147 ملین ڈالر کی رقم مزید جمع کی گئی ہے ۔ ایکزم بنک کے حکام نے صوبائی حکام کو کہا کہ 147 ملین ڈالر کا منصوبے میں اضافہ ایک مشکل عمل ہے مگر اسلام آباد اور لاہور کے حکام ایکزم بنک کو راضی کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :