افغانستان کے صوبے کنٹر سے شدت پسندوں کا پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 18 اکتوبر 2015 09:58

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2015ء) افغانستان کے صوبے کنٹر سے شدت پسندوں نے پاکستانی بارڈر کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے حملے کو پسپہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز افغانستان کے صوبے کنٹر سے شدت پسندوں نے صبح کے وقت پاک افغان بارڈر کے قریب پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کو پسپہ کر دیا ۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کی وجہ سے شدت پسند منہ کی کھاتے ہوئے واپس افغان صوبے کنٹر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :