پا ک چین آٹھ آبدوزوں کا معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی توازن بگاڑنے کا باعث نہیں بنے گا ، چینی میڈیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:23

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء) پاکستان کو آٹھ آبدوزوں کی فروخت کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے پاک بھارت فوجی توازن نہیں ٹوٹے گا جبکہ پاکستان کو یہ آٹھ آبدوزیں اپنی کمبیٹ صلاحیت میں شامل کرنے کیلئے آٹھ سے دس سال لگیں گے ۔

(جاری ہے)

چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں لکھے گئے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چین آبدوزوں کے حالیہ معاہدے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی توازن ٹوٹنا انتہائی مشکل ہے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حقیقت میں اپنی بحریہ کی مضبوطی اور بھارت کی توسیع کے درمیان خلا کو روکنے کیلئے کوشاں ہے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چار سے پانچ بلین ڈالر کا یہ معاہدہ مبینہ طور پر چین کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا معاہدہ ہے اور چین کے ہتھیاروں کی برآمد میں ایک سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ کے پاس دو ائر کرافٹ بیڑے سروس میں ہیں اور وہ ایک اور کو بھی آپریشنل کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ پاکستان ابھی اس معاملے میں بھارت سے پیچھے ہے یہی وجہ ہے کہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی توازن کو بگاڑنے کا باعث ہرگز نہیں بنے گا

متعلقہ عنوان :