گرد و غبار اڑتا رہے گا ترقی کی منزل کی جانب سفر جاری رکھیں گے،نوازشریف ، ملک کودہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ اور اقتصادی بد حالی کے مسائل دس پندرہ سالوں سے درپیش ہیں انہیں چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ،حکومتی اقدامات سے ان مسائل میں ایک سال کے اندر واضح کمی آئی ہے ،دہشت گردوں کو دوبارہ سراٹھانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا منصوبہ ہے ،وزیر اعظم کا جھنگ میں1230میگا واٹ کے ایل این جی پاور پلانٹ منصوبے کی تعمیر کی افتتاحی تقریب، اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 09:16

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اکتوبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گرد و غبار اڑتا رہے گا ترقی کی منزل کی جانب سفر جاری رکھیں گے ملک کودہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ اور اقتصادی بد حالی کے مسائل دس پندرہ سالوں سے درپیش ہیں انہیں چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے حکومتی اقدامات سے ان مسائل میں ایک سال کے اندر واضح کمی آئی ہے ہمارے منصوبوں کی بدولت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہو رہا ہے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے آئندہ چند مہنیوں میں اس پر مکمل قابو پا لیں گے کراچی کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں اور بیرونی سرمایہ کار اب پاکستان آ رہے ہیں ملک میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے تیل کی قیمتوں کے بعد اب کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کو ریلیف دینے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تنقید کرنیوالوں کو اگر کام کرنا آتا تو وہ اس میں شامل ہوتے وہ تنقید کرتے رہ جائیں گے اور ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نواحی علاقہ حویلی بہادر شاہ (جھنگ) میں1230میگا واٹ کے ایل این جی پاور پلانٹ منصوبے کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ وفاقی وزیر عابد شیر علی چینی سفیر چینی و پاکستانی کمپنیز کے ایگزیکٹو انجنئیرز اراکیں قومی وصوبائی اسمبلی سینئیرز صحافیوں کالم نگار واپڈا ودیگر سرکاری محکموں کے افسران اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چائنہ کوریڈور سے ملک کے کونے کونے میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں حویلی بہادر شاہ کے بعد بھیکھی اور بلو کی میں بھی یاسے بڑے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں ان منصوبوں سے2017 ء میں 3600میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئے گی بونجی، واسو اور بھاشا ڈیم کے منصوبے بھی تیزی سے لگنے شروع ہوں گے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت ڈیلیور نہیں کر رہی یہ ڈیلیور نہیں تو اور کیا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کا ایک ایک پیسہ امانت سمجھ کر خرچ کررہے ہیں اس منصوبے کی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ93ارب روپے کی بجائے55،ارب روپے میں مکمل ہو رہا ہے پلانٹ کیلئے ایل این جی پائپ لائن کراچی سے لائے جائے گی اس کے ساتھ دو منصوبے مزید منسلک ہیں تینوں منصوبوں میں کل 110،ارب روپے کی بچت ہو گی جبکہ سالانہ اخراجات کی مد میں18،ارب روپء بچیں گے اس طرح اس30سالہ پراجیکٹ میں قوم کو570،ارب روپے کا فائدہ ہو گا اناقدامات کیلئے وزیر اعلیٰ اور انکی ٹیم اور افسران نے دن رات محنت کر کے کم وقت میں جو کام مکمل کیا ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ ایل این جی پائپ لائن کیلئے 110،ارب روپے کے منصوبے پر روس کے ساتھ معاہدہ پر دستخط آج ہو چکے ہیں ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے پاکستانترقی کی شاہراہ پر چل پڑا ہے اب اسے آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ سود کی شرح اور مہنگائی کم ہوئی ہے زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ میں اونچی سطح پر آئے ہیں گروتھ ریٹ بڑھنے سے پاکستان عالمی رینکنگ میں اوپر آ چکا ہے میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ کسان پیکیج پر فیصلہ ہو جانے سے اب اس پر عمل درآمد تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے کھاد کی قیمتیوں میں ریکارڈ کمی کر رہے ہیں آج سے ڈی اے پی میں پانچ سو روپے نائٹروفاس218روپے اور یوریا کھاد کی قیمیت150روپے کم کر دی گئی ہے سولر ٹیوب ویل کیلئے قرضے بڑھا دئیے ہیں جبکہ پھٹی اور کپاس کی فصل کی مد میں بھی کسانوں کو فی ایکڑ پانچ ہزار روپے دئی جائیں گے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کے منصوبوں کی شفافیت پورے مشرق وسطیٰ میں سنائی دے رہی ہے تمام منصوبے ماضی کی نسبت آدھی قیمت پر لگ رہے ہیں توانائی کے منصوبے میں قومی خزانے کی 110، اربروپے کی بچت کی ان کا کہنا تھا کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرنا ہماری اور نیپرا کی ذمہ داری ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پاور پلانٹ کے سی اعی او راشد محمود نے کہا کہ کم ایندھن میں سب سے زیادہ بجلی فراہم کرنیوالا یہ سب سے بڑا پلانٹ ہو گا اس سے ٹیرف کی مد میں چھ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا فائدہ ہو گااور نشینل گرڈ میں اس کا سب سے زیادہ کنٹری بیوشن ہو گا ایگزیکٹو سالم شیخ نے کہا کہ مراکو سے لیکرپاکستان تک اپنی نوعیت کا واحد پلانٹ ہے اس سے 40لاکھ لوگوں کو بجلی مہیا ہو گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اورامن اوامان کی بحال کیلئے سکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن بحال ہوا ہے ،دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے انہیں دوبارہ سراٹھانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا منصوبہ ہے ،ہماری آنے والی نئی نسلیں ایک خوشحال اور پرامن پاکستان میں زندگی بسرکریں گی ،ملک میں امن وامان کی بحالی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی،وزیر خزانہ اسحاق ڈارسمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں آپریشن ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان،کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سمیت ملک کی داخلی وخارجی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورت حال اور امریکی صدر باراک اوباما کا خطے کی صورت حال بارے بیان کا جائزہ لیا گیا،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں انٹیلی جنس بیسز پر جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ایجنڈے بھی زیر غور آیا جبکہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی پاکستان میں کارروائیاں بے نقاب کرنے کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے ۔

وزیر اعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن بحال ہوا ہے ،دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے قتل وغارت ،بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائم میں عملا ً کمی آئی ہے اور عوام خوشحال زندگی گزار رہے ہیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا منصوبہ ہے،چین کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خواہشمند ہیں ،اس منصوبے سے پاکستان سمیت خطے کی تقدیر میں واضح تبدیلی آئیگی اور ہماری آ نے والی نسلیں ایک خوشحال اور پرامن پاکستان میں زندگی بسر کریں گی ۔