کراچی،ٹڈاپ کے تعاون اور ڈبلیو ٹی او کے زیراہتمام ٹریڈ پالیسی کا جائزہ لینے بارے اجلا س، ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک ہر چھ برس کے بعد ٹریڈ پالیسی ریویو سے متعلق انڈر ٹیکنگ دینے کے پابند ہیں،آرنی کلاؤ کا خطاب

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) کے تعاون اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او) کے زیر اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ٹریڈ پالیسی جائزہ سے متعلق سیمینار منعقد کیا گیا ۔سیمینار سے ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر،ڈبلیو ٹی او جنیوا سیکریٹریٹ کے کونسلر آرنی کلاوٴ،ڈبلیو ٹی او سیکریٹریٹ جنیوا کے ٹریڈ پالیسی اینالسٹ خلجی عثمان اور دیگر نے خطاب کیا۔

آرنی کلاوٴ نے اپنے خطاب کے دوران ٹریڈ پالیسی ریویو سے متعلق تفصیلی پریزینٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک ہر چھ برس کے بعد ٹریڈ پالیسی ریویو سے متعلق انڈر ٹیکنگ دینے کے پابند ہیں۔خلجی عثمان نے اپنی پریزینٹیشن کے دوران پاکستان کی تجارتی پالیسی سے متعلق معاشی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ،انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیکس وصولی اور توانائی کی فراہمی بڑے مسائل ہیں اور انہی مسائل کے باعث پاکستان کی تجارت کو کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

خلجی عثمان نے اس موقع پر شرکاء کو ٹریڈ فیسیلیشن ایگریمنٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا جو کہ ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک کی دو تہائی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کے بعد رواں برس کے اختتام سے نافذ ہوجائیگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے مقامی تاجروں کو آگاہی فراہم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :