پاکستان بھارت سے بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا،ملیحہ لودھی، مسئلہ کشمیر کی حمایت جاری رہے گی، بھارت کو پاکستان کے 4نکاتی ایجنڈے کا مثبت جواب دینا چاہئے تھا،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کاجنرل اسمبلی سے خطاب

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہے،پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ کہ بھارت کو وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پیش کئے گئے4نکاتی ایجنڈے کا مثبت جواب دینا چاہئے تھا،پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے،مذاکرات کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہوگا،کشمیری رہنماؤں کی شرکت کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر مسئلے کشمیر کو اقوام متحدہ کے سامنے اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف سب سے بڑی کارروائی ہے،آپریشن ضرب عضب کی تعریف امریکی صدر باراک اوبامہ نے کی،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں امن کے کوششوں کو سبوتاژ کرتا ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا