پاکستان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانا مضحکہ خیز اوربھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،بھارت،ہمسایہ ملک دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کرے،اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے ابھیشک سنگھ کی بات چیت

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانا بھارت کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی فرسٹ سیکرٹری ابھیشک سنگھ نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے جانے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام بھارت کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کرتے ہوئے یہ ضرور سوچنا چاہئے کہ وہ کس سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ میں حالیہ بیان مضحکہ خیز ہے کیونکہ یہ بیان ایک ایسا ملک دے رہا ہے جو بھارت کے اٹوٹ انگ کشمیر کے ایک حصے پر غیر قانونی تسلط جمائے ہوئے ہے۔انہوں نے ایک بار پھر راگ الاپتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں اور بڑی تعداد میں انسانی زندگیوں کو نقصان پہنچایا