عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات ، برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کا مطالبہ

جمعہ 16 اکتوبر 2015 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات‘ عمران خان نے فلپ بارٹن سے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے بنی گالہ میں ملاقات کی اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں برطانوی شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کے حالات زندگی بہتر کرنے اور باہمی دلچسپی سمیت سیاسی اور دیگر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم کا لب و لہجہ اور شکایات باعث تعجب ہیں حالانکہ عمران خان نے اختلافات کے باوجود ملک کی بہتری کیلئے حکومت کا ساتھ دیا اور این اے 122 کے انتخابات کو قبول کیا لیکن اس میں ووٹ کی منتقلی کے دوران شکایات کی تحقیقات بہت ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :